پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں سکیورٹی فور سز کی فضائی کارروائی ،15دہشت گرد ہلاک

منگل 23 فروری 2016 16:45

شمالی وزیرستان، راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں سکیورٹی فور سز کی فضائی کارروائی میں 15دہشت گرد ہلاک جبکہ جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں ۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے قریب سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی اطلاع پر فضائی کارروائی کی ہے اور آٹھ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے کارروائی کے دوران 15دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں ،ترجمان کے مطابق فضائی کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل کے علاقوں الوارہ خرتنگی ،مائزر میں کی گئی ہے ،سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے اور تباہ شدہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :