امریکی قونصل جنرل کا ساہیوال کا دورہ‘19ملین پاکستانی یوایس ایڈکے اشتراک سے جاری منصوبوں سے مستفید ہورہے ہیں:امریکن قونصل جنرل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 فروری 2016 16:37

امریکی قونصل جنرل کا ساہیوال کا دورہ‘19ملین پاکستانی یوایس ایڈکے اشتراک ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23فروری۔2016ء) لاہورمیں امریکی قونصل جنرلZachary Harkenrider نے ساہیوال میں مصروف ترین دن گزارا انہوں نے کامسیٹس انسٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مشہور سیاحتی مقام ہڑپہ کا دورہ کیا -ساہیوال میں پنجاب کے وزیرعشروزکواة ملک ندیم کامران کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ 19ملین پاکستانی یوایس ایڈکے تعاون سے جاری منصوبوں سے متفید ہورہے ہیں اور2011سے اب تک1750میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈمیں شامل کی گئی ہے جوکہ یوایس ایڈکے تعاون سے پیدا کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ یوایس ایڈ اور کامسٹیٹس کے اشتراک سے جاری ڈیری مصنوعات کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے جاری منصوبوں سے سینکڑوں شہری فائدہ اٹھا رہے ہیں ہمارا مقصد عام پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری لانا جو کہ معاشی ترقی کے بغیرممکن نہیں لہذا یوایس ایڈچھوٹی صنعتوں‘دستکاریوں اور ڈیری مصنوعات کے کاروبار میں ترقی کے لیے فنڈزمہیا کررہا ہے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ ساہیوال ڈیری پراجیکٹ کے تحت ایک سو ڈیری فارمزکو اپ گریڈکیا جارہا ہے جس سے سات ہزارسات سو نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے-امریکی قونصل جنرل نے ہڑپہ کا دورہ بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ ہڑپہ دنیا کے ان چند قدیم آثار میں سے جن سے ابتدائی دورکے انسانوں کے رہن سہن اور زندگی کے بارے میں پتہ چلتا ہے-

متعلقہ عنوان :