جنگلات کافروغ زندگی کی بقا ء کے لئے ضروری ہے ۔محب اللہ خان
منگل 23 فروری 2016 16:36
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک وماہی پروری محب اللہ خان نے کہا ہے کہ جنگلات ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اورانسانی بقاکے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔اس لئے صوبائی حکومت صوبے میں جنگلات کے فروغ اورزیادہ سے زیادہ رقبے پر جنگلات لگانے کے لئے پرعزم ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ شروع کیاگیا ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے کانجو ٹاوٴن شپ سوات میں موسم بہار کی شجرکارمہم کاافتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسرسوات شوکت فیاض خٹک ،پاکستان تحریک انصاف سوات کے رہنماں سعید خان ایڈوکیٹ کے علاوہ معززین علاقہ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
قبل ازیں ڈویژنل فارسٹ آفیسرسوات نے بتایاکہ ضلع سوات میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ایفاریسٹیشن پراجیکٹ کے زیر اہتمام جنگلات کوفروغ دینے کے لئے ضلع بھر کے کاشت کاروں میں مختلف قسم کے پودے مفت تقسیم کیئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے اس موقع پرعوام سے کہا کہ وہ جنگلات کی حفاظت اورزیادہ سے زیادہ رقبے پرجنگلات لگانے کے لئے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ کامیاب ہوسکے ۔بعدازاں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ خان نے کانجو ٹاوٴن شپ کے سبزہ زار میں ایروکیریاکاپودالگاکر موسم بہار کی شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغازکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.