گورنمنٹ سپیشل سکول میں شجر کاری مہم کا آغاز

منگل 23 فروری 2016 16:28

قصور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر (کمیونٹی ڈویلپمنٹ )قصور حامد علی شہزاد نے گورنمنٹ سپیشل سکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ای ڈی او سی ڈی حامد علی شہزاد نے گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ہیرنگ سکول کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ہیڈ مسٹریس مسز زرینہ واحد بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ہر سال موسم بہار میں شجرکاری مہم کے ذریعے بچوں میں پودے لگانے کی اہمیت اجاگر کی جاتی ہے ۔جس پر ای ڈی او نے ادارے کے سٹاف اور بچوں کی کوششوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :