بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتال کو 135دن ہوگئے

منگل 23 فروری 2016 16:28

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء ) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارتی کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتال135دن سے پریس کلب کے سامنے جاری ہے کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کا مسئلہ ہونے کے بجائے م،زید پیچیدہ ہوتا جا رہاہے جس میں سب سے بڑی رکاوٹ چیئرمین بی ڈی اے ہیں جو نہیں چاہتے کہ کنٹریکٹ ملازمین ریگور ہوجائے چیئرمین بی ڈی اے ایک لسانی جماعت ے نا اہل وزبی ڈی اے کے ایماء پر غیر ضروری دستاویزات تیار کرکے چیف سیکرتری کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے میٹنگر میں پیش کئے جا رہے ہیں جسکی کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کے مسئلے کو کوئی حقیقت نہیں لگتا ہے ۔

کنٹریکٹ لازمین نے چیئرمین بیڈی اے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی جی نیب سے اپیل ہے کہ بد عنوان کرپٹ چیئرمین بی ڈی اے کے خلاف شفاف انکوائری کرایا جائے کیونکہ بی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں او ر مختلف اسکیمات کا ٹینڈر نگ میں کروڑوں روپے کا کرپشن کیا ہے اور گزشتہ دو سالوں میں جتنے ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں اسکی مکمل تحقیقات کرائی جائے کیونکہ جب سے موجودہ چیئرمین بی ڈی اے نے محکمہ کا چارج سنبھالا ہے محکمہ مختلف بحرانوں کا شکار بنا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ چیئرمین کے سرپرستی میں محکمہ بی ڈی اے میں کرپشن کا بازا ر گرم رکھتا ہوا ہے۔ جسکی ذمہ داری براراست چیئرمین بی ڈی اے پر عائد ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :