آج کا جلسہ عام آزاد خطہ کی سیاست کا نقشہ بدل دیگا، بیرسٹر سلطان محمود

منگل 23 فروری 2016 16:19

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا جلسہء عام آزاد خطہ کی سیاست کا نقشہ بدل دے گا۔آزاد کشمیر کے اندر جاری کمیشن مافیا اور کرپٹ مافیا کی سیاسی سوچ فکر کو آج عوام مسترد کر یں گے۔اہلیان کو ٹلی نے ہمیشہ غیور اور مہمان نواز ہونے کا ثبوت دیا۔

تحریک انصاف کے ساتھ اہلیان کو ٹلی کا لگاؤ دیکھ کر انتہائی مسرت ہو ئی ہے ۔اسٹیڈیم میں جلسہء عام کے انتظامات دیکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر حکومت اور اپو زیشن دونوں مل کر پی ٹی آئی کا راستہ نہیں روک سکتیں ۔مک مکاؤ کی سیاست کا حال آزاد کشمیر کے عوام پہلے میرپور میں دفن کر چکے ہیں اور اب سارے آزاد کشمیر میں آنے والے الیکشن میں عوام مک مکاؤ کی سیاست کے پیر کاروں کو شکنجے میں پھنسائیں گے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈپٹی کمشنر کو ٹلی سردار عدنان خو رشید ،ایس ایس پی چوہدری امین ،اے ڈی ایم کو ٹلی چوہدری ساجد اور پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ اسٹیڈیم کا مکمل جائزہ لیا ۔انتظامات پر اظہار اطمینان کیااور جلسہء عام کے بارے بنائی جانے والی کمیٹیوں کے سر براہان سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود نے کہاکہ عوام جلسہء عام میں شرکت کریں اور پاکستان و آزاد کشمیر کی واحد امید عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جن کے پاس پاکستان وآزاد کشمیر کے مسائل کا نہ صرف حل ہے بلکہ تحریک آزادی ء کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کشمیریوں کی رائے مرضی اور منشاء کو ہمیشہ مقدم رکھنے کا نظریہ بھی دیا۔بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لئے تحریک انصاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آنے والے انتخا بات میں یہ جلسہء عام دور رس نتائج برا ٓمد کرے گا ۔

جلسہء عام میں خواتین کے لئے الگ انکلوژربنانے کا احکامات دیے اور خواتین کے لئے بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جلسہء عام میں بھر پور انداز میں شرکت کریں خواتین کو معاشرے کے ہر شعبے میں پی ٹی آئی آگے لا نے میں منفرد نظریہ رکھتی ہے ۔معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار سے کوئی انکار نہیں کیا جا سکتا اسی لئے پی ٹی آئی خواتین ونگ بھی انتہائی متحرک ہو کر جماعت کی کامیابی کے لئے کام میں مصروف عمل ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج کا جلسہء عام آزاد کشمیر کے چند بڑے جلسوں میں سے ایک ہو گااور اس جلسہء عام کو آزاد کشمیر کی سیاست میں ہمیشہ مقام ملے گا۔اس موقع پرممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ،ضلعی صدر حنیف چوہدری،ملک خالد پرویز،چوہدری داؤد،چوہدری غالب،چوہدری شمیم اختر،چوہدری سجاد،شوکت فرید چوہدری ،سردار بابراور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :