پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، ٹی وی چینلز پر جرائم اور مقدمات کی ڈرامائی تشکیل پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 16:15

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، ٹی وی چینلز پر جرائم اور مقدمات کی ڈرامائی تشکیل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : اسپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ن لیگی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے ٹی وی چینلز پر جرائم اور مقدمات کی ڈرامائی تشکیل پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹی وی چینلز پر جرائم اور دیگر مقدمات کی ڈرامائی تشکیل پر پابندی عائد کی جائے جبکہ قرار داد میں سفارش کی گئی کہ وفاقی حکومت بھی اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے ۔ عظمیٰ بخاری کی جانب سے پیش کی گئی اس قرار داد پر ایوان میں موجود کسی رکن نے اعتراض نہیں اُٹھایا جس کے بعد اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔