کوئٹہ نے کھلے دل سے میرا استقبال کیا ، اتنی خوشی کسی اور لیگ میں نہیں ملی : سر ویوین رچرڈز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 15:48

کوئٹہ نے کھلے دل سے میرا استقبال کیا ، اتنی خوشی کسی اور لیگ میں نہیں ..

لاہور ، لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ساتھ بطور سرپرست موجود ہیں اور ماہرین کرکٹ کے مطابق ان کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی بہت شاندار رہی ہے تاہم سر ویوین رچرڈز نے ایک انٹرویو میں خود اعتراف کیا ہے کہ ان کی کوئٹہ آمد پر انہیں ملنے والے استقبال سے ایسا لگا جیسے یہ ایک فیملی ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں سرویوین رچرڈز نے پی ایس ایل کے حوالے سے اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسری لیگز میں بھی اسی طرح کے کردار ادا کر چکے ہیں تاہم جب انہوں نے پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کیا تو انہیں محسوس ہوا کہ وہ ایک مضبوط فیملی کا حصہ بن گئے ہیں ۔

ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے مابین گہرے رشتے کے باعث ان کی ٹیم کی پرفارمنس انتہائی شاندار رہی ہے ، کوئٹہ کے کھلاڑیوں کے لیے پہلا دن انتہائی اہم تھا کیونکہ یہ کرکٹرز پاکستان کے علیحدہ علیحدہ علاقوں سے آئے تھے اور ان کے لیے جلد از جلد ایک دوسرے سے جان پہچان بنانا بہت ضروری تھا کیوں ان کے خیال یمں صرف اس کام سے ہی آدھی فتح مل جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

میچ میں پرجوش دکھنے سے متعلق سوال پر سر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گرد موجود بہترین لوگوں کی وجہ سے اتنے پرجوش نظر آرہے ہیں ، وہ کیربین پریمیر لیگ اور بگ بیش لیگ میں شامل رہے ہیں اور لیکن وہ پہلی مرتبہ خود کو اتنا خوش محسوس کررہے ہیں ۔