پاکستان سپر لیگ ، پہلے ایڈیشن کے کھڑکی توڑ فائنل کیلئے تیاریاں مکمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 15:17

پاکستان سپر لیگ ، پہلے ایڈیشن کے کھڑکی توڑ فائنل کیلئے تیاریاں مکمل

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے پہلے ایڈیشن کے کھڑکی توڑ فائنل کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایل ایل کے فائنل میں دبئی پولیس شائقین کرکٹ کو رہنمائی فراہم کریں گے جبکہ دبئی پولیس کا خصوصی مانیٹرنگ سیل کرکٹ مداحوں کے نظم و ضبط پر کڑی نظر رکھے گا ،گھڑسوار پولیس اہلکار سٹیڈیم کے اردگرد تعینات کیے جائیں گے اور اضافی نفری بھی لگائی جائے گی ۔دبئی سپورٹس سٹی کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ جن افراد کے پاس فائنل مقابلے کی ٹکٹس موجود نہیں ہیں وہ سٹیڈیم کا رخ نہ کریں۔