آزادکشمیرمیں مثبت صحافت کوفروغ دیکرہی ریاست جموں وکشمیرکے عوام کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں،سردارعابد حسین عابد

منگل 23 فروری 2016 15:17

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) آزادکشمیرکے وزیراطلاعات سردارعابد حسین عابد نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں مثبت صحافت کوفروغ دیکرہی ریاست جموں وکشمیرکے عوام کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ نوجوان صحافیوں کامستقبل بڑاتابناک ہے وہ صحافتی ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کویقینی بنائیں اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے مقامی اخبارکے مینجنگ ایڈیٹر عمرتقویم جرال اور حمزہ منیربلوچ کی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ۔ وزیراطلاعات سردارعابدحسین عابدنے کہاکہ قلم کی حرمت کابڑامقام ہے۔ تحریک آزادی کشمیرکے لیے قلمی سطع پرتحریک آزادی کشمیرکواجاگر کرنے کے لیے صحافی اپنابھرپورکرداراداکریں تاکہ مسئلہ کشمیرعالمی سطع پراجاگرہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ معاشرے کے ہرشعبہ میں نوجوانوں کے کردار کی بڑی اہمیت ہے نوجوان صحافی اس شعبہ کی ترقی میں اپنامثبت رول اداکریں اورمثبت اورمعیاری صحافت کوفروغ دیں۔

متعلقہ عنوان :