مسلم باغ میں کی طالبہ ثاقبہ کے خودکشی معاملہ حل نہیں ہوسکا

مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف بہنوں اور سہیلیوں کی چھٹے روز بھی بھوک ہڑتال

منگل 23 فروری 2016 15:16

مسلم باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء ) مسلم باغ میں کی طالبہ ثاقبہ کے خودکشی معاملہ حل نہیں ہوسکا ‘ مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف بہنوں اور سہیلیوں کی چھٹے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی ۔

(جاری ہے)

ثاقبہ کے اہل خانہ کی جانب سے انکوائری کمیٹی کی مرتب کردہ رپورٹ کو مسترد کر دیا گیا ‘ ثاقبہ کے بھائی اعزاز کے مطابق ان کے اہل خانہ نے پہلے ہی روز محکمہ تعلیم کے کمیشن کو مسترد کر دیا تھا اب بھی رپورٹ اس نے مرتب کی ہے وہ ان کے اہل خانہ اور دیگر طالبات کو منظور نہیں ان کا مطالبہ جوڈیشل کمیشن قائم کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا ہے ‘دوسری طرف ثاقبہ کے گھر پر اس کی بہنیں اورسہیلیاں 6 ویں روز بھی بھوک ہڑتال پر ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں

متعلقہ عنوان :