پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں اہم شدت پسندکمانڈر ماراگیا

منگل 23 فروری 2016 15:13

لوئر کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) لوئرکرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں اہم شدت پسندکمانڈر ماراگیا نجی ٹی وی کے مطابق ایک روز قبل ہونے والے امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں تین افراد مارے گئے جن میں ایک شدت پسند کمانڈر بھی شامل تھا ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیاامریکی جاسوس طیارے کی نقل و حرکت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :