پی ایس ایل کاانعقادٹیم ورک کانتیجہ ہے‘ پاکستان سپرلیگ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں‘جن کے پاس ٹکٹ نہیں وہ اسٹیڈیم نہ آئیں‘پی ایس ایل کے منافع کا جو اندازہ لگایا تھا وہ پورا ہو گیا ‘ آئندہ برسوں میں یہ منافع مزید بڑھے گا

پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام

منگل 23 فروری 2016 15:03

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، شاہد آفریدی بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کاانعقادٹیم ورک کانتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں‘ جن کے پاس ٹکٹ نہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اسٹیڈیم نہ آئیں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کی خواہش تھی وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں، وہ مصروفیت کے باعث نہیں آرہے تو ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے سال پی ایس ایل پاکستان لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے منافع کا ہم نے جو اندازہ لگایا تھا وہ پورا ہوا ہے، آئندہ برسوں میں یہ منافع مزید بڑھے گا۔