قومی اسمبلی اجلاس ، اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر کے جانبدارانہ رویے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ

منگل 23 فروری 2016 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے جانبدارانہ رویے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا، وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ اسپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ قواعدکے مطابق ایوان کی کارروائی چلائی ہے، ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو کوئی بھی معافی کا نہیں کہہ سکتا، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اقلیت کو اکثریت میں تبدیل کیا گیا، اسپیکر کی کرسی کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، اسپیکر نے اپنے ووٹ کا استعمال کر کے حکومتی فیصلہ مسلط کیا، صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ ایوان میں حکومتی اکثریت ہونے کے باوجود حکومتی اراکین ایوان کی کارروائی کو سنجیدہ نہیں لیتے، نواب یوسف تالپور نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی، اپوزیشن کے ووٹ زیادہ تھے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس جیسے ہی شروع ہوا تو اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے جانبدارانہ رویے کے خلاف احتجاج شروع کیا۔نواب یوسف تالپور نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی اور ہمارے ووٹ زیادہ تھے مگر جانبدارانہ رویہ اختیار کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اقلیت کو اکثریت میں بدل دیا ۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ ایوان میں حکومت کی اکثریت ہے مگر حکومتی اراکین پارلیمان کی کارروائی کو سنجیدہ نہیں لیتے، وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ اسپیکر نے قواعد کے مطابق ایوان کی کارروائی چلائی ہے