طارق آباد کے عوام حکومتی نا اہلی کے باعث بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں ،بیرسٹر افتخار علی گیلانی
منگل 23 فروری 2016 14:59
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ طارق آباد کے عوام حکومتی نا اہلی کے باعث بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں انتخابات میں عوام کو سبز باغ دکھا کر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے امیدوار غائب ہوگئے واپس عوام کو منہ تک نہیں دکھایا عوامی مسائل سے بے خبر حکمرانوں کو قانون ساز اسمبلی سمیت ہر فورم پر طارق آباد کے مسائل پر توجہ دلوائی لیکن اپوزیشن کا حلقہ ہونے کی وجہ سے ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا حکومت نے ہزاروں نفوس پر مشتمل طارق آباد کے رہائشیوں کو مسائل سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ایم ایل اے فنڈز سے عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل حل کرنے پر توجہ دی اور تمام متعلقہ محکموں میں رکے ہوئے تعمیراتی معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیاجسکی بدولت متعدد منصوبے تعمیر ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے طارق آباد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ندیم زرگر کی رہائش گاہ پر عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مظفرآباد کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ دس سالوں سے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں ختم کرنے کیلئے بے پنا وسائل کی ضرورت ہے لیکن حکومت نے مظفرآباد کے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے وسائل مہیا کرنے کے بجائے صرف حکومت میں موجود حلقوں کو وسائل مہیا کئے حکمرانوں کے زیادتیوں اور عوامی مسائل کی آواز ہر فورم پر بلند کی میرا دل اور نیت صاف ہے جو کام کیا وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیا پڑھے لکھے نوجوان حکومتی نا انصافیوں کیوجہ سے دربدر کے ٹھوکریں کھا رہے ہیں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں وہ مکمل طور پر ناکام رہی پیپلز پارٹی نے صرف جیالا نوازی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.