سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘ کالعدم تشکر جھنگوی کے کمانڈر رضوان عرف آصف چھوٹو گرفتار

منگل 23 فروری 2016 14:59

ڈی جی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے کمانڈر رضوان عرف آصف چھوٹو کو گرفتار کرلیا ‘آصف چھوٹو کراچی اور اسلام آباد میں امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آصف چھوٹو کو کوئٹہ جاتے ہوئے ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا۔ اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد آصف چھوٹو نے کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کرلی تھی ‘وہ تونسہ شریف ڈی جی خان کا رہائشی تھا۔ذرائع کے مطابق آصف چھوٹو کے سر پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر تھا انعام کی رقم آصف چھوٹو کی پہلی بار گرفتاری پر دے دی گئی تھی۔