فرنٹیئرکور اور پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

منگل 23 فروری 2016 14:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) فرنٹیئرکور اور پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے کیمطابق سرچ آپریشن ٹین ٹاؤن، سرکی روڈ اور بروری کے علاقوں میں کیاگیاجس میں 15مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیاگرفتار افراد کے قبضے سے چھ پسٹل ، چار سب مشین گنیں، دو رائفلیں اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کرلئے گئے ‘حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :