پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دورہ بھارت سے متعلق باضابطہ طو ر پر آگاہ نہیں کیا گیا ‘بھارت

منگل 23 فروری 2016 14:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) بھارت نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دورہ بھارت سے متعلق باضابطہ طو ر پر آگاہ نہیں کیا گیابھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستانی تفتیش کاروں کے دورہ بھارت کے بارے میں باضابطہ طو ر پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی تفتیشی ٹیم کو پٹھانکوٹ ائیر بیس کے دورے کی اجازت دینے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہم مختلف پہلووٴں سے غور کر رہے ہیں جب پاکستانی ٹیم نے آنا ہوگا تب ہم فیصلہ کریں گے حکام کے مطابق پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے نتائج کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے بہت کم معلومات فراہم کی گئیں ہیں ۔