این اے 153 جلال پور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے رانا قاسم نون کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
منگل 23 فروری 2016 14:54
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) این اے 153 جلال پور کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رانا قاسم نون کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 153 کی نشست دیوان مسلم لیگ کے دیوان عاشق بخاری کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر 17 مارچ کو ضمنی انتخاب ہو گا ۔
(جاری ہے)
ضمنی انتخاب کیلئے (ن) لیگ نے رانا قاسم نون کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ‘پاکستان پیپلز پارٹی نے اکرم کنہوں کو ٹکٹ دیا ہے۔
واضح رہے کہ رانا قاسم نون 2013 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے ہی دیوان عاشق بخاری کی ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ہارنے کے بعد رانا قاسم نون پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے تاہم آخری وقت تک پی ٹی آئی کے ساتھ رہنے کے بعد اچانک ہی ن لیگ میں شمولیت اختیار کرکے ٹکٹ حاصل کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.