سی ڈ ی اے کیس میں سپریم کورٹ حکومتی وکیل کی وضاحت پر برہم

منگل 23 فروری 2016 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نیسی ڈٰی اے کیس میں سپریم کورٹ حکومتی وکیل کی وضاحت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے سے رہائشی علاقوں میں آئی جی پولیس اور آئی جی موٹر وے کے دفاتر سے متعلق موثر و قانونی جواب ‘ اسلام آباد کا موجودہ ماسٹر پلان طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں کے تجارتی استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث آئی جی پولیس کا دفتر ایف ایٹ سے منتقل کر دیاجس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عام شہری اور سرکار کیلئے قانون میں تفریق نہیں ہوسکتی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب اسلام آباد کا آئی جی محفوظ نہیں تو عام شہری کیسے ہوگا ‘جب اسلام آباد شہر آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تو پولیس کی عمارت کے لیے جگہ مختص کیوں نہیں کی گئی۔ سی ڈی اے کا یہ خیال تھا کہ یہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہیں گی اور فرشتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :