قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی ،4ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا گیا

منگل 23 فروری 2016 14:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی جبکہ 4ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ، اس کے ساتھ مقتول کے ورثاء کو 10لاکھ روپے بھی ادا کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم یونس نے 2009ء میں شفیق آباد کے علاقے میں شریف خان نامی شخص کو قتل کیا تھا جس پر اسکے اور ساتھیوں شیر خان ، میر خان ، جان محمد اور مجاہد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم یونس کو سزائے موت سنا دی جبکہ دیگر ساتھیوں شیر خان ، میر خان ، جان محمد اور مجاہد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ۔ اس کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج نے مقتول کے ورثاء کو 10لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :