محکمہ ایکسائز نے جعلی نمبر پلیٹ پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی گاڑی قبضے میں لے لی

منگل 23 فروری 2016 14:27

محکمہ ایکسائز نے جعلی نمبر پلیٹ پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جعلی نمبر پلیٹ پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی گاڑی قبضے میں لے لی ، گاڑی میں موجود نوجوان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پوتا ہونے کا تعارف کروایا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے نان کسٹم پیڈ ، غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی والی گاڑیوں کے خلاف ڈیفنس میں ناکہ لگا کر روازنہ کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے ۔

ای ٹی او ڈیفنس ذیشان رانجھا کے مطابق گزشتہ روز ناکے پر ایک سفید رنگ کی پراڈو گاڑی نمبر آر ون 2681کو روکا گیا ۔ اس دوران چیکنگ کرنے پر علم ہوا ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے ۔ جس پر گاڑی میں موجود نوجوان نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ گاڑی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہے اور وہ ان کا پوتا ہے تاہم محکمہ ایکسائز نے گاڑی قبضے میں لے لی ۔

متعلقہ عنوان :