وزیر مملکت عابد شیر علی اور استنبول کے مئیر کا استقبال ، عوام کے کروڑوں روپے ضائع کرنے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں میزبان آفتاب اقبال نے انکشاف کیا کہ استنبول کے مئیر کے استقبال اور چند دنوں قبل ایک شہر کے دورے پر وزیر مملکت عابد شیر علی کے استقبال کر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے اور خرچ کی گئی یہ تمام رقم عوام کے خزانے سے لی گئی تھی۔

(جاری ہے)

آفتاب اقبال نے بتایا کہ استنبول کے مئیر کے استقبال میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف خود چل کر گئے جو کہ ایک نامناسب سی بات ہے جبکہ عابد شیر علی کے استقبال پر بھی دل کھول کرقومی خزانہ کی رقم خرچ کی گئی ، جبکہ عابد شیر علی کو محظوظ کرنے کے لیے سرکاری گاڑیاں اور سر کاری خرچے ہی پر گھوڑے بھی لائے گئے ، آفتاب اقبال میں مزید کیا کہا جانئیے اس ویڈیو میں:

متعلقہ عنوان :