اکبر بگٹی قتل کیس ‘بلوچستان ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی

منگل 23 فروری 2016 14:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پرویز مشرف اور دیگر نامزد شخصیات کو نوٹس جاری کردیئے۔ منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں اکبربگٹی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف نوابزادہ جمیل اکبربگٹی کی آئینی درخواست کی ابتدائی سماعت ہوئی۔

سماعت میں درخواست گزارکے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے نامزد ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں، اس لئے عدالت عالیہ اسے کالعدم قرار دے۔عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کو سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف، آفتاب شیرپاوٴاورمیرشعیب نوشیروانی کونوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت سے کیس کاسارا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 6 سال تک کیس کی سماعت کے بعد 18 جنوری کو اکبربگٹی قتل کیس میں پرویزمشرف، اس وقت کے وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاوٴ اورصوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کو کیس سے بری کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :