اینٹی کرپشن کورٹ نے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

منگل 23 فروری 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) اینٹی کرپشن کورٹ نے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جعلی دستاویزات کے ذریعے پولیس میں بھرتی ہوئے اور سپریم کورٹ کے نوٹس پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دستاویزات جعلی نہیں ہے بلکہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :