ایف بی آر نے غیرمنافع بخش تنظیموں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی

منگل 23 فروری 2016 14:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیرمنافع بخش تنظیموں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی، دانش سکول سسٹم ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور علم و ہنر فاؤنڈیشن کے ٹیکس معاملات اور ملازمین کی تنخواہوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے غیر منافع بخش تنظیموں کے ریکارڈ کی جانج پڑتال کی جار ہی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی نے مختلف تنظیموں کے منافع بخش کاروباروں میں ملوث ہونے کی اطلاعات پر ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق پنجاب دانش سکول سسٹم اینڈ سنٹر آف ایکسیلنس کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ایف بی آر دانش سکول سسٹم کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کرے گا۔ ٹاؤن شپ میں واقع علم و ہنر فاؤنڈیشن سے بھی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹیکس معاملات کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ادارہ منافع بخش کاروبار میں ملوث ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔