پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کا وقت نہیں ہے:عمران خان

منگل 23 فروری 2016 13:58

پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کا وقت نہیں ہے:عمران خان

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) 1992ء کا ورلڈ کپ جیتے والے قومی ٹیم کے کپتان عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل مقابلہ دیکھنے کے سوال پر وقت کی کمی کا بہانہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے جانے کے سوال پر قومی ٹیم کے سابق کپتا ن کا کہنا تھا کہ انہیں ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ویوین رچرڈ ز اور وسیم اکرم نے بھی ایونٹ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے تاہم وقت کی کمی کے باعث وہ فائنل دیکھنے نہیں جاسکیں گے ۔