Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ میں خواجہ سعد رفیق کے دئیے گئے بیان کو کاروائی سے حذف کرنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 فروری 2016 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری۔2016ء) عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے دیا گیا یہ بیان خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے شیان شان نہیں ہے لہذا عدالت خواجہ سعد رفیق کے پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیان کو کاروائی سے حذف کرنے کے احکامات صادر کرئے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پارلیمنٹ میں کی گئی گفتگو کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا نہ ہی عدلیہ انتظامی معاملات میں مداخلت کا اختیار رکھتی ہے۔جس پر عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات