لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی دستاویزات پرپولیس میں بھرتی ہونے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں،،درخواست ضمانت مسترد ہوتے ہی تمام ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 فروری 2016 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری۔2016ء) تفتیشی افسر نے گرفتار ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان طریقہ کار کے تحت پولیس میں بھرتی ہوئے،،،پولیس کے ذمہ دار ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے انہیں تعیناتیوں کے لیٹرز جاری کئے گئے ۔انہیں اس بات کا علم نہیں کہ لیٹرز جعلی تھے یا اصلی لہذا عدالت انکی درخواست ضمانت منظور کرئے۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان جعلی دستاویزات کے ذریعے پولیس میں بھرتی ہوئے،،واجبات کی ادائیگی کے کیس میں سپریم کورٹ کے علم میں معاملہ آیا تو سپریم کورٹ کی ہدائت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لہذا عدالت انکی ضمانتیں منظور نہ کرئے۔جس پر عدالت نے جعلی دستاویزات پرپولیس میں بھرتی ہونے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں،،درخواست ضمانت مسترد ہوتے ہی تمام ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :