چائلڈ لیبرقوانین پر عمل درآمد اور بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 فروری 2016 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری۔2016ء) یہ درخواست مقامی وکیل شیراز ذکاءایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے سے حکومتی منصوبوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر چھوٹے معصوم بچوں کو مزدوری پر لگایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ معصوم بچوں سے مزدوری کرانابین الاقوامی قوانین۔

(جاری ہے)

آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ لیبر ویلفئیر بیورو اور حکومتی ادارے مزدور بچوں سے لی جانے والی مزدوری کے خلاف قوانین پر عمل درآمد کرانے میں مکمل ناکام ثابت ہوئے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو چائلڈ لیبر قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات صادر کرئے۔