سی ڈی اے صرف امیر طبقہ کی رہائشی ضروریات پوری کر رہا ہے ، متوسط طبقہ نظر انداز

منگل 23 فروری 2016 13:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے ایسی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے جس میں غریب اور متوسط طبقے کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف امراء کی ہاؤسنگ ضروریات پوری کر رہا ہے اور تمام رہائشی سیکٹ۵رز کی ڈویلپمنٹ میں ایسا کیا جا رہا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے نے صرف رہائشی پلاٹوں کی ڈویلپمنت اور فروخت کی ہے جن کی صرف امیر طبقہ ہی خریداری کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے اب عوام کو مارگلہ کے قریب سی 15 سیکٹرز میں اگلے مہینے 100 پلاٹس دینے کی پیش کر رہی ہے جن کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ جن کو صرف امیر طبقہ ہی خرید سکتا ہے ۔