ممبر قومی اسمبلی حاجی نذیرایوان بالا کے اجلاس میں وزیر اعظم کو اپنے مطالبات پیش کرنے کیلئے قلم ڈھونڈتے رہے

منگل 23 فروری 2016 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) شمالی وزیر ستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی حاجی نذیرایوان بالا کے اجلاس میں وزیر اعظم کو اپنے مطالبات پیش کرنے کیلئے پین ڈھونڈتے رہے مگر اسے کسی بھی رکن اسمبلی سے قلم نہ مل سکا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب کورم پورا ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اجلا س میں تشریف لائے توکئی اراکین اسمبلی وزیر اعظم سے اپنے مسائل کے حل کے لئے ملتے رہے اس دوران شمالی وزیر ستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی حاجی نذیر وزیر اعظم سے مصافحہ اور اپنے مطالبات پیش کرنے کیلئے ان کے قریب اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھ گئے اور موقع ملنے پر وزیر اعظم سے مصافحہ کیا اور اپنے مسائل بیان کئے جس پر وزیر اعظم نے وزیر مملکت شیخ افتاب کو ان کے مطالبات حل کرنے کی ہدایت کی وزیر مملکت شیخ افتاب نے قبائلی رکن اسمبلی کو اپنے مسائل لکھ کر دینے کا کہا تو حاجی نذیر کے پاس پین موجود نہ تھا اور وہ کئی اراکین اسمبلی کے پاس پین مانگنے کیلئے گئے مگر کسی سے بھی ان کو پین نہ مل سکا اور وہ پین کی تلاش میں ایوان سے باہر چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :