وزیر اعظم نواز شریف کی ایوان بالاکے اجلاس میں آمد

منگل 23 فروری 2016 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) ایوان بالاکے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی آمد کے ساتھ ہی حکومتی اراکین کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوگیا،وزیر اعظم سے ملاقات کے خواہشمند ارکین وزیر اعظم کی نشست کے گرد جمع ہوگئے اور اپنے مسائل بیان کرنے لگے تاہم حکومت کے چیف وہپ شیخ افتاب نے حکومتی اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھ جانے کی ہدایت کی جس کیوجہ سے کئی خواتین اراکین وزیر اعظم سے ملاقات کی حسرت لئے اپنی نشستوں پر بیٹھ گئیں۔

متعلقہ عنوان :