پاکستان میں شاہانہ انداز میں رہنے والے سیاستدانوں کے ساتھ بیرون ملک کیا سلوک کیا جاتا ہے؟؟

چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 13:41

پاکستان میں شاہانہ انداز میں رہنے والے سیاستدانوں کے ساتھ بیرون ملک ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : پاکستان میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بھی جگہ پروٹوکول کے گھیرے میں جا کر اپنا اثرو رسوخ تو جما لیتے ہیں لیکن جب یہی لوگ بیرون ملک سفر کرتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ در حقیقت ان کے مرتبے اور پوزیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ائیر پورٹ پر سکیورٹی کی ہدایات کے مطابق کس طرح اپنی جیکٹ اور جوتے اُتار کر برطانوی پولیس کے سکیورٹی کلئیرنس کے معیار کو پورا کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین نے بھی ان سمیت تمام سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام افراد کو محض پاکستان ہی میں پروٹوکول کی عادت ہے جبکہ بیرون ملک ان کے ساتھ عام لوگوں جیسا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ایک اسپتال کے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کی وجہ سے رواں برس ہی ایک 10 ماہ کی بچی بسمہ اسپتال کے گیٹ پر انتقال کر گئی تھی جسے بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول آفیسرز نے اسپتال میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔