ممبئی : دلیپ کمار کو چیک باونس کیس میں 18سال بعد بری کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 13:33

ممبئی : دلیپ کمار کو چیک باونس کیس میں 18سال بعد بری کر دیا گیا ۔ بھارتی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : برصغیر کے مشہور فلمسٹار دلیپ کمار کو چیک باؤنس مقدمے میں بری کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار پر 18 سال قبل چیک باؤنس مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم آج انہیں 18 سال بعد اس مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے.94 سالہ دلیپ کماراس موقع پر عدالت میں حاضر نہیں تھے۔ بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ کیس در اصل کولکتہ کی کمپنی جی کے ایکزم انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کے خلاف تھا جس کے دلیپ کمار1998 میں اعزازی چیئرمین تھے ان کے علاوہ تین ڈائرکٹروں کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت میں دلیپ کمار کے علاوہ ایک دوسرے ڈائرکٹر کو چیک باوٴنس کی ذمے داری سے بری کر دیا گیا ہے جبکہ دو دوسرے ڈائرکٹروں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز دلیپ کمار کی اہلیہ اور اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے کئی ٹویٹ کے ذریعے دلیپ کمار کے مداحوں سے اداکار کی صحت کے متعلق دعا کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ اعصابی مسائل کے باوجود انھوں نے کبھی مقدمے کو موخر کرنے کی درخواست نہیں دی تاہم انھوں نے مقدمے کی تفاصیل ظاہر نہیں کی تھی۔

ایک سیمنٹ کمپنی نے مذکورہ کمپنی کے ساتھ تجارت میں ایک کروڑ کے قریب سرمایہ کاری کی تھی اور اسے جو چیک دیا گیا تھا سب کا سب باوٴنس کر گیا۔مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے مجسٹریٹ نے کہا کہ چونکہ دلیپ کمار اس کمپنی کے روزانہ کے کام کے ذمے دار نہیں تھے اس لیے انھیں اس الزام سے بری کیا جاتا ہے۔دلیپ کمار کو اس سے قبل بھی جائداد کے مسئلے کا سامنا رہا ہے اور انھیں عدالت سے انصاف ملا ہے۔

حال ہی میں حکومت نے انھیں ان کے گھر پر پدم وبھوشن ایوارڈ دیا تھا۔دلیپ کمار نے تقریبا نصف صدی تک بھارتی سینماء بین کو اپنی اداکاری سے لبھاتے رہے اور اس دوران انھوں نے تقریبا 60 فلموں میں اداکاری کی۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نیفلم ’گوپی‘، ’سگینہ‘، ’بیراگ‘ اور ’دنیا‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :