کچی آبادی کیس، سابق ڈائریکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

منگل 23 فروری 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) اسلام آباد میں کچی آبادیوں سے متعلق کیس میں سابق ڈائریکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے فضل دین خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف آئی اے کی طرف سے ملزم کو سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم فضل دین خان نے ایچ نائن کی کچی آبادی قائم کرانے میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔ ملزم کچی آبادی قائم کرانے کے لئے سرکاری اراضی پیسوں کے عوض فروخت کرتا رہا۔ غیر قانونی کچی آبادی کیس میں اب تک 31افسران کو جیل بھیجا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :