اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی پولیس بھرتی میں ملوث 100 سے زائد اہلکاروں کی درخواست ضمانت خارج کردیں

اہلکاروں کے خلاف جعلی دستاویزات کا مقدمہ سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد کیا گیا ، ثبوت موجود ہیں‘ تفتیشی افسر

منگل 23 فروری 2016 13:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی پولیس بھرتی میں ملوث 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت خارج کردیں ۔

(جاری ہے)

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو ملزمان کی جانب سے بتایا گیا کہ جعلی دستاویزات پر پولیس میں بھرتی نہیں ہوئے ، الزامات بے بنیاد ہیں ، انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

جبکہ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 100سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف جعلی دستاویزات کا مقدمہ سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد کیا گیا ۔ ملزم پولیس اہلکاروں جعلی دستاویزات پر بھرتی ہوئے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت خارج کردیں۔

متعلقہ عنوان :