آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کی مفاہمتی سیاست ناکام ہو چکی ہے‘ ساجد جاوید عباسی

منگل 23 فروری 2016 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) پاکستان تحریکِ انصاف آزاد کشمیرکی مرکزی رابطہ کمیٹی کے صدررسردار ساجد جاوید عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ،پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کی مفاہمتی سیاست ناکام ہو چکی ہے،پاکستان تحریک ِ انصاف روایتی پارٹیوں کی اجارہ داری ختم کر کے حقیقی جمہوریت کو فروغ دے گی ،آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے عمران خان اور سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنان پر عزم ہیں انشاء اللہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا ان کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت آنے کے بعد تحریک ِ آزادیءِ کشمیر کو بھی تقویت حاصل ہو گی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی ہر سطح پر امداد جاری رکھیں گے کرپشن ،بد عنوانی اور اقربا پروری کی سیاست سے پاک آزاد کشمیر کی تشکیل میں 24فروری کو کوٹلی کا جلسہ سنگِ میل ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت کرے گا کہ آزاد کشمیر کے عوام بھی تبدیلی کے خواہاں اور عمران خان کے سپاہی ہیں ۔جلسے سے مرکزی قائد پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،جہانگیرترین ،چوہدری سرور اور سرور خان سمیت دیگر اہم رہنما خطاب کر کے اپنے لائحہ ِ عمل کا اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :