کوٹری ،ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کی کارروائی ،دو ملزمان گرفتار

منگل 23 فروری 2016 12:35

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء)ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ نے کوٹری میں کارروائی کرکے فیس بک پر رشتے داروں کے نام سے قابل اعتراض مواد شائع کرنے والے دو ملزماں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں امجد عالم میمن اور عطا محمد شامل ہیں۔ملزمان نے اپنے رشتے داروں کے نام سے فیس بک پر قابل اعتراض مواد شائع کیا تھا اور ان کی جانب سے ہی شکایت کی گئی تھی جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی