تلہ گنگ ، بری صحبت سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 23 فروری 2016 12:31

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) تلہ گنگ میں بری صحبت سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصلات کے مطابق تلہ گنگ کے علاقے ٹمن میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم بیٹے نے مبینہ طور پر گلا دبا کر حقیقی والد کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ملزم باپ کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ملزم کے بھائی عبداللہ کی مدعیت میں تھانہ ٹمن میں مقدمہ درج کروا دیا عبداللہ نے مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ میرا والد بھائی کو بری صحبت سے بچنے کی نصیحت کرتے تھے بھائی نے تعیش میں آ کر والد کا گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :