سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں،پاکستان

منگل 23 فروری 2016 12:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے ، مستقل نشستوں میں اضافہ جمہوری نمائندگی کے اصولوں کیخلاف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل اصلاحات پر جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کرتا اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہے چونکہ نشستوں میں اضافہ جمہوریت اور سلامتی کونسل میں نمائندگی کے اصولوں کیخلاف ہے مستقل نشستوں میں اضافہ چند ریاستوں کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو مزید جمہوری ، شفاف جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے اور کام میں بہتری کیلئے سلامتی کونسل جنرل اسمبلی کا مشترکہ میکنزم بنایا جائے

متعلقہ عنوان :