صلاح الدین کا پانپور میں تین مجاہدین کو خراج عقیدت

منگل 23 فروری 2016 12:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے پانپور میں جاں بحق تین مجاہدین کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اہل پانپور کی طرف سے مساجد میں عسکریت پسندوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر نعرے بلند کرنے کی بھی سراہنا کی ہے اپنے ایک بیان میں پانپور میں تین روز تک لرنے والے مجاہدین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس طرح کے حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک مقصد حاصل نہیں کیا جاتا ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق سید صلاح الدین نے سیمپورہ جھڑپ کے بیچ اہل پانپور کی طرف سے مساجد میں مجاہدین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر نعرے بازی پر بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا