لاہور: پڑوسیوں‌کے گھر آنا جانا، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 12:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : پڑوسیوں کے گھر آںے جانے پر شوہر نے اپنی بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اُتار دیا، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں نصیب علی نامی شخص نے تیز دھار آلے سے اپنی اہلیہ کلثوم کو قتل کیا جس کے بعد خود موقع سے فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے والد کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا پڑوسیوں کے گھر آنا جانا تھا ، شوہر کے منع کرنے کے باوجود مقتولہ نے اس کی ایک نہیں سنی اور یہی بات مبینہ طور پر قتل کی وجہ بنی۔

واقعہ کے بعد فرانزک ماہرین کی ٹیم نے شواہد حاصل کرنے سمیت آلہ قتل بھی قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نصیب علی نے خود ہی اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا ہے تاہم باضابطہ گرفتاری سے ملزم سے ضروری تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :