مقانی بینکوں کو ایرانی بینکوں کے ساتھ لین دین کی جلد اجازت دی جائے گی، پاک ایران تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی، سٹیٹ بینک

منگل 23 فروری 2016 12:24

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) سٹیٹ بینک مقانی بینکوں کو ایرانی بینکوں کے ساتھ لین دین کی جلد اجازت دے گا جس سے پاک ایران دو طرفہ تجارت کے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے حال ہی میں ایران پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں جس سے پاکستانی اداروں کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت میں آسانی پیدا ہوگی جبکہ درآمدات و برآمدات کے حوالے سے رقوم کے لین دین کے لئے مقامی بینکوں کو بھی جلد اجازت دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کو ہدایات جاری کرنے کے بعد ایران کے ساتھ رقوم کی وصولی اور منتقلی ممکن ہو سکے گی جس سے کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایران کے مرکزی بینک سے رابطہ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس حوالے سے ایران کے مرکزی بینک کو حکومت پاکستان کے فیصلہ سے آگاہ کیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان بینکاری کے شعبہ میں رابطوں کو باقاعدہ بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :