کراچی پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

منگل 23 فروری 2016 11:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ اورنگی ٹاوٴن قصبہ کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی اور چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب لیاری دریا آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارون نے گینگ وار کے کمانڈر سعید پٹھان کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو کارندے دھر لئے گئے۔ سائٹ اے ایریا میں پولیس نے کارروائی کر کے دو اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :