اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی فلم” ٹرپل 9“26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 23 فروری 2016 11:32

اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی فلم” ٹرپل 9“26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی نئی امریکن کرائم تھرلر فلم” ٹرپل 9“26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

جان ہِل کوٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی جرائم پیشہ گروہوں اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے گرد گھومتی ہے جو روسی مافیا کی بلیک میلنگ کی زد میں آجاتے ہیں اور پھر ایک ان کے درمیان خوفناک جنگ چھڑ جاتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں کیٹ ونسلیٹ،کاسے ایفلیک،اینتھونی میکی،ووڈی ہارلسن اور آرون پال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ کیتھ ریڈ مون اور بارڈ ڈوروس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم 26 فروری کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :