پاکستان کے بہترین مستقبل کو یقینی بنا رہے ہیں،پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہوگیا ‘ معیشت مزید مستحکم ہو کر ترقی کررہی ہے،خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ملک کے کونے کونے سے دہشتگردوں کا کامیابی سے خاتمہ کرہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا لندن اسکول آف اکنامکس ڈائریکٹر کریگ کالہون سے ملاقات کے دوران اظہار خیال۔۔۔

پاکستان میں موجودہ استحکام وزیراعظم کی بہترین فہم و فراست کی بدولت ہے، گریک کیلہن کی ملکی صورتحال میں بہتری کی تعریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 11:29

پاکستان کے بہترین مستقبل کو یقینی بنا رہے ہیں،پاکستان ترقی کے راستے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں‘ مادر وطن کے کونے کونے سے دہشت گردی کا کامیابی کے ساتھ خاتمہ کررہے ہیں‘ پاکستان کے بہترین مستقبل کو یقینی بنا رہے ہیں‘ پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہوگیا ہے‘ معیشت مزید مستحکم ہو کر ترقی کررہی ہے‘ اقتصادی ٹیم کی بھرپور کوششوں سے معاشی ترقی ممکن ہوئی‘ خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں‘ حکومت لندن سکول آف اکنامکس اور مقامی یونیورسٹیوں میں شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرے گی‘ تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے لندن سکول آف اکنامکس کے نصابی پروگرام کا خیر مقدم کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں نواز شریف سے لندن سکول آف اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس کے ڈائریکٹر پروفیسر گریک کیلہن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں طلبہ کے تبادلے ،محققین کو سہولتیں فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر لندن سکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ لندن سکول آف اکنامکس میں جناح چیئر قائم کرنے پر غور کررہے ہیں۔ جناح چیئر کے قیام کا مقصد بانی پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف ہے.پاکستان اور خاص طور پر کراچی میں امن ومان کی صورتحال بہترہورہی ہے، مثبت اقتصادی اشاریوں سے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہوا ہے۔

ایل ایس ای پارلیمنٹرینز کو اپنے تجربات سے آگاہ کرے گا۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن واستحکام کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھےتعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا کامیابی کے ساتھ خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہترین مستقبل کو یقینی بنا رہے ہیں ، پاکستان کی معیشت مستحکم اور مزید ترقی کررہی ہے.وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے بہترین مستقبل کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کا مکمل عزم کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں‘ مادر وطن کے کونے کونے سے دہشت گردی کا کامیابی کے ساتھ خاتمہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہے اور مزید ترقی کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی ٹیم کی بھرپور کوششوں کے باعث معاشی ترقی ممکن ہوئی۔ خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہمسائیہ ملکوں سے بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ حکومت لندن سکول آف اکنامکس اور مقامی یونیورسٹیوں میں شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے لندن سکول آف اکنامکس کے نصابی پروگرام کا خیر مقدم کریں گے۔ اس موقع پر لندن سکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر گریک کیلہن نے پاکستان کی مجموعی صورتحال میں بہتری کی تعریف کی ۔انہوں نے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے وزیراعظم میاں نواز شریف کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ استحکام وزیراعظم میاں نواز شریف کی بہترین فہم و فراست کی بدولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثبت اقتصادی اعشاریوں سے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہوا ہے‘ پاکستان سے متعلق عالمی دنیا میں ایک نئی امید جاگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان اور اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہورہی ہے۔ڈائریکٹر نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتر ہوئی ۔ اس موقع پر لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کے ڈائریکٹر گریک کیلہن نے اپنے تجربات کے تبادلے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن سکول آف اکنامکس پارلیمنٹرینز کو اپنے تجربات سے آگاہ کریگا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی کے لئے اقتصادی قیادت کی فراہمی سے متعلق پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔