کامیابی کیلئے محنت درکار ہوتی ہے‘ سوہائے علی ابڑو

منگل 23 فروری 2016 11:20

کامیابی کیلئے محنت درکار ہوتی ہے‘ سوہائے علی ابڑو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) معروف اداکارہ و ماڈل سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے بڑی محنت درکار ہوتی ہے۔ شب وروز محنت کے بعد ملنے والی کامیابی کو برقرار رکھنا انسان کا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے۔ راتوں رات شہرت پانے والے اس بات کو نہیں سمجھ سکتے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سوہائے علی ابڑونے کہا کہ فلم، ٹی وی اور فیشن کے شعبے بہت مختلف ہیں۔

یہاں پر کام کرنا جتنا ا?سان لگتا ہے، اتنا قطعی نہیں ہے۔ سب سے پہلے تو ان شعبوں کے مزاج کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر یہاں ملنے والے کام کی نوعیت کو جاننے کے بعد اگراس کو محنت سے انجام دیا جائے تو کامیابی ا?پ کے قدم چومتی ہے۔ میں نے ہمیشہ محنت سے کام کرنے کوترجیح دی ہے لیکن اس کے عوض ملنے والی کامیابی کے بارے میں کبھی نہیں سوچ رکھا تھا کیونکہ لوگوں کا پیار پانا کوئی ا?سان بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ وہ اعزاز یا ایوارڈ ہوتا ہے جو ایک فنکارکو خوب سے خوب کام کرنے کے لیے قائل کرتا ہے۔میں نے جب شوبز انڈسٹری میں ا?نے کافیصلہ کیا تھا توکبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن ایسا بھی ا?ئے گا کہ میرا شماراس شعبے کے کامیاب فنکاروں میں ہوگا کیونکہ میراارادہ صرف محنت اورلگن سے کام کرنا تھا باقی سب کام اللہ پاک کے ہیں، وہ ہمارے لیے بہتر فیصلہ کرنے والی ذات ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹی وی اور فیشن انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا اور جب مجھے سلور اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے منتخب کیا گیا تو میں نے یہ بات ٹھان لی تھی کہ ایسا کام کروں گی جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔خوش قسمتی سے مجھے فلم نگری میں ایسے کردار ملے جو بہت ہی منفرد تھے اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرتے ہی مجھے فلم بینوں سے اچھا رسپانس ملنے لگا۔

ایک سوال کے جواب میں سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ سلور اسکرین پر ملنے والی کامیابی کے بعد بھی میری ترجیح تعداد نہیں بلکہ معیار ہے۔ مجھے اچھے کردار اور اسکرپٹ والی فلموں میں کام کرنا ہے۔ میں اس حوالے سے کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکوں گی جس کی وجہ سے میری ساکھ متاثر ہو اورمیرے چاہنے والوں کی تعداد بڑھنے کے بجائے کم ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :