مردوں کی بے وفائی سے تنگ خاتون نے بلیوں سے شادی کرلی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 فروری 2016 01:19

مردوں کی بے وفائی سے تنگ خاتون نے بلیوں سے شادی کرلی

48 سالہ ویب ڈیزائنر بارباریلا بوچنر نے سات سالہ تعلق ختم ہونے پر بلیوں کی صحبت میں زیادہ خوشی محسوس کی۔ بارباریلا کا خیال ہے کہ اس کے دونوں بلے ہی اس کے سچے ساتھی ہیں۔بلیوں اور بارباریلا کا تعلق اتنا بڑھا کہ 10 سال پہلے اس نے آن لائن تقریب میں اپنی بلیوں سے شادی کر لی۔
بارباریلا کا کہنا ہے کہ میرے بلے ہی میری زندگی کا سچا پیار ہیں، مجھے اپنے کیے پر کوئی شرمندگی نہیں اور نہ مجھے یہ پرواہ کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

بارباریلا، جو لینزاروٹ(Lanzarote) میں رہتی ہے، کی بعد میں کئی آدمیوں سے واقفیت بڑھی مگر اس نے کبھی اُن سے شادی کرنے کا نہیں سوچا۔ اس کا کہنا ہے کہ میں کسی کی بیوی نہیں بن سکتی لیکن اپنی بلیوں کی خدمت سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
بارباریلا کا کہنا ہے جب پہلی بار 7سال بعد میرا اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق ختم ہوا تو یہ بلیاں ہی میرے لیے آرام دہ تھیں۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بلیوں سے چمٹ چمٹ کر ہفتوں روتی رہی ۔اسی دوران اسے اپنی بلیوں سے محبت ہوگئی۔2004 میں اس نے اپنی بلیوں سے شادی کافیصلہ کیا۔ شادی کی تقریب Marryyourpet.com. ویب سائٹ کے تعاون سے سرانجام پائی۔
بارباریلا کا ہنا ہے کہ اس کا اپنی بلیوں کے ساتھ کوئی جسمانی تعلق نہیں بلکہ یہ روحانی اور غیر مشروط محبت کا رشتہ ہے۔