Live Updates

عمران خان ویلنٹائن ڈے منانے کے حوالے سے لاعلم ‘ پتنگ اڑانے کے شوقین نکلے

پیر 22 فروری 2016 22:39

عمران خان ویلنٹائن ڈے منانے کے حوالے سے لاعلم ‘ پتنگ اڑانے کے شوقین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان ویلنٹائن ڈے سے لاعلم جبکہ پتنگ اڑانے کے شوقین نکلے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک انٹر ویو کے دوران تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ مجھے بھی پتنگیں اڑنے کا بچپن سے شوق ہے مگر لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے اور میں میاں صلاح الدین کی حوالی میں جاکر پتنگیں اڑتا تھا مگر جب وہاں بھی بسنت کے نام پر فیشن شو ہونے لگا تو میں نے جانا چھوڑ دیا تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کہا کہ یہ بچوں کے ساتھ نہیں منایا جا تا لیکن یہ منانا چاہیے یا نہیں مجھے تواس بارے میں پتہ نہیں کیوں کہ میں نے کبھی اس کے بارے میں سوچا ہی نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :